تازہ ترینپاکستان

پاکستان کے پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا

اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا گیا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں قائم پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت مزید کم ہوگی اور وزیراعظم شہباز شریف جلد عوام کو اچھی خوشخبری سنائیں گے۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ حکومت گرین انرجی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ہم زبان کے پکے ہیں اور ہماری زبان پچھلی حکومت جیسی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کر دیا ہے اور ای وی پاکستان کا مستقبل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی باتیں درست نہیں، بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی اور چند دنوں میں میری باتیں سچ ثابت ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker