انٹرنیشنل

بھارت میں افغان حکومت کا پہلا سینیئر سفارتی نمائندہ تعینات

افغانستان کی طالبان حکومت نے بھارت میں اپنا پہلا سینیئر سفارتی نمائندہ تعینات کر دیا۔ نور احمد نور نے بطور ناظم الامور (چارج ڈی افیئرز) نئی دہلی میں ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

افغان سفارتخانے نے بتایا کہ مفتی نور احمد نور نے بھارتی وزارت خارجہ جوائنٹ سیکرٹری آنند پرکاش سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ سیاسی و اقتصادی تعلقات، تجارت، ویزا کی سہولت ، بھارت میں مقیم افغان تاجروں، طلبا اور افغان شہریوں کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان سفارتخانے کے مطابق ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker