پاکستان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر اور دانش نواز کے بھائی انتقال کرگئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر نواز اور دانش نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کرگئے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بھائیوں یاسر نواز اور دانش نواز کے بڑے بھائی اور ماضی کے مقبول اداکار فرید نواز بلوچ کے بیٹے وقار نواز کراچی میں انتقال کر گئے۔

یاسر نواز اور دانش نواز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے بھائی کے انتقال کی خبر دی۔ انہوں نے لکھا کہ گہرے رنج اور غم کے ساتھ یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ ہمارے پیارے اور شفیق بھائی وقار نواز کا انتقال ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ وقار بھائی کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلخانہ  کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔ یاسر اور دانش نے مزید کہا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ مرحوم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یاسر اور دانش نواز کے بھائی وقار نواز کی نماز جنازہ نماز بعد نماز ظہر رحمانیہ مسجد طارق روڈ کراچی میں ادا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker