پاکستانتازہ ترین

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں بحری جنگی جہاز تعینات کردیا

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں میری ٹائم سکیورٹی کیلئے بحری جنگی جہاز تعینات کردیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحیرہ عرب میں میری ٹائم سکیورٹی کے حالیہ واقعات کے بعد پاک بحریہ نے اپنے بحری جنگی جہازوں کو تعینات کردیا ہے اور بحیرہ عرب میں پاکستان کے تجارتی راستوں کے حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل پیٹرولنگ جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ پاک بحریہ ان تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی بھی کررہی ہے۔

ترجمان کے مطابق پیٹرولنگ کا مقصد پاکستان اور بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، پاک بحریہ کے جنگی جہاز بحیرہ عرب میں اپنی مستقل موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے ہمیشہ پیٹرولنگ کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنی قومی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker