پاکستانتازہ ترین

اساتذہ کی تعیناتیاں میرٹ پر ہونگی، صحت کے بجٹ میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شعبہ صحت کی سہولیات کے لیے 67.3 بلین روپے تجویز کئے گئے ہیں جو 30 فیصد اضافہ ہے۔صحت کے ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 20 بلین روپے ہے صحت کارڈ کے لیے بجٹ میں 5.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے 582 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں تعلیم: اسکول کی تعلیم کے لیے کل بجٹ کا 12.7 فیصد حصہ مختص کیا ہے جس کا حجم 118.5 بلین روپے بنتا ہے۔گریڈ 9 سے 15 تک پہلے سے موجود 9394 اساتذہ کی خالی آسامیوں کو میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کی جائے گی کالجز اور ہائیر ایجوکیشن کیلئے پہلی مرتبہ جامعات کے گرانٹس کو 100 فیصد بڑھا کر 5 بلین روپے کرکے وفاقی حکومت کے گرانٹ سے زیادہ کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker