پاکستانتازہ ترین

مریدکے: جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

مرید کے کے قریب جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مرید کے جی ٹی روڈ راوی ریان یوٹرن پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جہاں ایک ٹرک یو ٹرن لینے کے بعد بے قابو ہو کر کار سے جا ٹکرایا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا، حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں شہباز، ظہیر عباس، ارم شہزادی، عبدالوہاب، ایان اور ایمان فاطمہ شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں نسیم، خدیجہ اور شمیم سمیت تین خواتین زخمی ہوئی، حادثے کا شکار خاندان ملتان سے گوجرانوالہ جارہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker