تازہ ترینبلوچستان

ضلع پشین بلوچستان کے درخشاں ستارے نذر حسین کا نیا سنگِ میل!،سابق فرسٹ کلاس کرکٹراب بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے جا رہے ہیں

فخرِ بلوچستان – نذر حسین کا نیا سنگِ میل!
بحیثیت غلام برادرز ٹیم منیجمنٹ ہمیں بے حد خوشی ہوئی کہ ضلع پشین بلوچستان کے درخشاں ستارے، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر نذر حسین اب بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے جا رہے ہیں۔
نذر حسین اس وقت بحرین میں موجود ہیں جہاں وہ ICC Level 3 Coaching Course میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ بلوچستان اور پاکستان کے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔
نذر حسین نے نہ صرف میدان میں اپنی کارکردگی سے دل جیتے بلکہ نوجوانوں کی تربیت اور رہنمائی کے لیے بھی ہمیشہ پیش پیش رہے۔ ان کا یہ قدم بلوچستان کے نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک نئی راہ ہموار کرے گا۔
ہم دعا گو ہیں کہ وہ کامیابی کے نئے باب رقم کریں
بلوچستان کو ناز ہے اپنے سپوت پر!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker