پاکستان
پی ایس 9 شکارپور 3 میں ضمنی انتخاب: پی پی کے آغا شہباز درانی 73 ہزار 554 ووٹ لیکرکامیاب

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 9 شکارپور 3 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے۔
حلقے کے تمام 178 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے آغا شہباز علی درانی 73 ہزار 554 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جے یو آئی ایف کے رشد اللہ شاہ 9 ہزار 412 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقے کے 178 پولنگ اسٹیشنز میں سے 70 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ حلقے میں 2 لاکھ 77 ہزار 792 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔



