بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ: بلوچستان تعلیمی بورڈ میں بڑے پیمانے پر امتحانی ریکارڈ میں ہیرا پھیری کا انکشاف ، انسداد بدعنوانی کی کارروائی، دو اہلکار گرفتار، مزید گرفتاریاں متوقع

کوئٹہ: بلوچستان تعلیمی بورڈ میں بڑے پیمانے پر امتحانی ریکارڈ میں ہیرا پھیری کا انکشاف ، انسداد بدعنوانی کی کارروائی، دو اہلکار گرفتار، مزید گرفتاریاں متوقع
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BBISE) میں امتحانی ریکارڈ میں سنگین ہیرا پھیری اور بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ انسداد بدعنوانی بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے آئی ٹی برانچ کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا، جب کہ مزید افراد کی گرفتاری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
🔶 ترجمان محکمہ انسداد بدعنوانی کے مطابق ادارے کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ تعلیمی بورڈ کے بعض افسران و اہلکار کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور امتحانی نتائج میں غیر قانونی ردوبدل میں ملوث ہیں۔ ان شکایات پر کی گئی انکوائری میں انکشاف ہوا کہ سال 2024 کے ایچ ایس ایس سی سالانہ و ضمنی امتحانات کے نتائج میں امیدواروں کے نمبروں میں غیر قانونی تبدیلی، ڈی ایم سی میں ردوبدل اور آئی ٹی سسٹم میں غیر مجاز رسائی کے ذریعے سنگین بے ضابطگیاں کی گئیں۔
تحقیقات کے دوران جاری شدہ ڈی ایم سیز اور ایوارڈ لسٹس میں واضح تضادات سامنے آئے، جنہیں مبینہ طور پر مالی فوائد، اقربا پروری اور دیگر ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا گیا۔
اس انکوائری میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن قمبر بلوچ، محمد سفیان، انسپکٹر زبیر احمد، اور آئی ٹی ماہرین سیف اللہ (ڈائریکٹر آئی ٹی، پی پی پی آر اے) و نیاز محمد (ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی، بی یو ایم ایچ ایس) نے اہم کردار ادا کیا، جب کہ معاون عملے میں محمد اویس (سسٹم اینالسٹ)، وسیم نور (کمپیوٹر پروگرامر) اور محمد خالد (آئی ٹی مینیجر) شامل تھے۔
انسداد بدعنوانی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد کاکڑ کے احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے سسٹم اینالسٹ محمد اویس اور کمپیوٹر پروگرامر وسیم نور کو گرفتار کیا گیا۔ دونوں کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
محکمہ کے مطابق معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے اور مزید افسران و اہلکاروں کی گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے انسداد بدعنوانی کی اس بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے تعلیمی اداروں میں شفافیت کے قیام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف طلبہ اور والدین کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ بدعنوان عناصر کو یہ واضح پیغام جائے گا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker