بلوچستانتازہ ترین

چولستان کے 462 کلومیٹر ریتیلے ٹریک پر ہونے والی 19 ویں چولستان جیپ ریلی زین محمود نے جیت لی

زین محمود نے 462 کلومیٹرکا فاصلہ 3 گھنٹے 51 منٹ میں طے کیا۔ جعفر مگسی دوسرے اور صاحبزادہ سلطان تیسرے نمبرپر رہے۔

میر جعفر مگسی نے ٹریک 4 گھنٹے 6 منٹ 25 سیکنڈ میں طے کیا اور دوسرے نمبر پر آئے جبکہ صاحبزادہ سلطان نے 4 گھنٹے 9 منٹ 25 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کیا ہے اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چولستان جیپ ریلی کے پائنیر ڈرائیور اور پہلے مرحلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے میر نادر مگسی آج فائنل راؤنڈ ریس کیلئے ٹریک پر روانہ نہ ہو سکے۔

میر نادر مگسی کی گاڑی اسٹارٹنگ پوائنٹ پر پہنچنے سے قبل حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ خواتین کیٹیگری میں سلمیٰ مروت نےکامیابی حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker