پاکستانتازہ ترین

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظرِ عام پر

پاک فوج کی ضلع تیراہ میں فتنتہ الخوارج کے خلاف 20 اگست سے جاری انٹیلیجینس بیسڈ آپریشنز میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی ویڈیو اور تصاویر منظرِ عام پر آگئی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے خوارج کو جہنم واصل ہوتے ہُوئے دیکھا جا سکتا ہے،سیکورٹی فورسز کےجاری آپریشنز میں اب تک25 خوارج جہنم واصل ہو چکے ہیں جبکہ ۱۱ دہشت گرد زخمی ہُوئے۔

جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں میں خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے،شدید خوف و ہراس میں خوارج اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے،سیکورٹی فورسز کے انٹیلیجینس بیسڈ آپرشنز کے نتیجے میں خوارج بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،

پاک فوج فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن جاری رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker