پاکستان

ن لیگ اور جے یو آئی نےکے پی اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل کوغیرآئینی قراردے دیا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزرا احسن اقبال، امیرمقام، اعظم نذیر تارڑ شریک ہوئے۔ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، راشد سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور آفتاب شاہ شریک تھے۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج ہونے والا وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی عمل ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کی اپوزیشن وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل کو مسترد کرتی ہے، اس حوالے سے وکلا پینل کے ذریعے عدالت کو درخواست دی جائےگی۔

ا سے قبل خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل پر اپوزيشن نے شدید احتجاج کیا اور اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

اپوزيشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نےکہاکہ ابھی علی امین کا استعفیٰ منظور نہيں ہوا، ایک وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے دوسرے کا انتخاب نہیں ہوسکتا، یہ عمل غیر قانونی ہے، ہم اس کا حصہ نہیں بننا چاہتے، آپ کے پاس نمبر پورے ہیں تو جلدی کس بات کی؟ آج نہيں تو کل آپ کا وزیراعلیٰ بن ہی جائےگا۔

اسپیکر اسمبلی نے اپوزيشن کا احتجاج رد کردیا اورکہاکہ آئینی اور قانون طورپر واضح ہےکہ علی امین کا استعفیٰ درست تھا، علی امین نے جو استعفیٰ دیا ہے وہ خود منظور ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker