پاکستان

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5ہزار 4 سو روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کےدام 5400 روپے بڑھکر  415278 روپے ہوگئے،اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھاو 4629 روپے کے اضافے سے356033 روپے ہوگئے

اس کے علاوہ پاکستان میں چاندی کی قیمت بھی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی،چاندی کی فی تولہ قیمت 53 روپے بڑھکر 4949 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 54 ڈالر بڑھکر 3940 ڈالرکا ہوگیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker