انٹرنیشنل

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں دھماکا، 3 اہلکار جاں بحق

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مونٹیری پارک میں لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ (ایل اے ایس ڈی) کے ٹریننگ سینٹر میں دھماکے سے کم از کم 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی صبح مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 30 منٹ کے قریب رپورٹ ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر شیرف ڈپارٹمنٹ کے اسپیشل انفورسمنٹ یونٹ اور بم اسکواڈ کے کمپاؤنڈ میں کھڑی ایک گاڑی کے قریب ہوا۔

لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ نے جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے  تاہم مزید نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

حکام نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker