بلوچستانتازہ ترین

لورائی : مسافر بس الٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہو گئی ، 6 زخمی

لورالائی میں مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

ڈی جی خان روڈ شیر جان کڈی کے مقام پر الٹ گئی ، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا۔

اطلاع ملنے پر لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پہنچ گئی اور اپنی مدد آپ کے تحت مسافر کوچ میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی ، بعد ازاں ریسکیو عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق نجی کمپنی کی بس ملتان سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker