Sind
کراچی: گزشتہ روز سے لاپتہ بن قاسم تھانے کا سب انسپکٹر منظر عام پر آگیا
کراچی:گزشتہ روز سے لاپتا بن قاسم تھانے کا سب انسپکٹرلال بخش منظر عام پر آگیا۔

سب انسپکٹر لال بخش نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ شب ایس ایچ او بن قاسم نے کمرے میں بلایا اور کہا زیر حراست ملزم کو مقابلے میں ہلاک کرو، انکارپر ایس ایچ او نے مجھ پر تشدد کیا۔
لال بخش کے مطابق ایس ایچ او نے مجھ سے سرکاری پستول اور موبائل فون لے لیا، تھانے سے نکل کر جارہا تھا تو چار افراد نے اغوا کرلیا۔
سب انسپکٹر کے مطابق مسلح افراد مجھے دور ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، راہ گیر سے لفٹ لی اور اس کے فون سے 15پر کال کی۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی ملیر سب انسپکٹر سے متعلق واقعہ کی انکوائری کررہے ہیں۔



