انٹرنیشنل

فرانس: بجٹ کٹوتیوں کیخلاف لاکھوں افراد کا احتجاج، آنسو گیس شیل سے سیکڑوں زخمی

فرانس بھر میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف  لاکھوں افراد نے شدید احتجاج کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس بھر میں لاکھوں افراد  نے بجٹ کٹوتیوں کے خلاف احتجاج کیا جس دوران پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل برسادیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی شدید شیلنگ سے 100 افراد زخمی ہوئے۔

 

دوسری جانب پولیس نے  ہنگامہ آرائی میں ملوث 300  سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

منتظمین کا دعویٰ ہے کہ مظاہروں میں10  لاکھ افراد نےحصہ لیا تاہم  حکام کے مطابق صدر میکرون کیخلاف 5 لاکھ افراد احتجاج میں شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker