پاکستان

میکسیکو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 130افراد ہلاک

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 130 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب سے ایک لاکھ مکانات متاثر ہوئے، سڑکیں، پل سمیت انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا۔

حکام نے بتایاکہ شدید بارشوں نے وسطی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، 5 ریاستوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

میکسیکو کی صدر کا کہنا ہے کہ اتنی شدید بارشوں کی توقع نہیں تھی، حکام نے مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کردیا ۔

ریسکیو ٹیمیں پانی میں پھنسے شہریوں کو نکالنے اور امدادی سامان پہنچانے میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق 10 ہزار سے زائد فوجی اہلکار ریسکیو مشینری اور گاڑیوں کے ساتھ امداد کی تقسیم میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ بے گھر ہونے والے افراد کے لیے عارضی شیلٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker