بلوچستانتازہ ترین

دشت میں نیشنل پارٹی کے قافلے پر فائرنگ

کیچ کے علاقے دشت میں نیشنل پارٹی کے قافلے پر فائرنگ کے نتجے میں گاڑی میں موجود پارٹی رہنما محفوظ رہے۔

اسسٹنٹ کمشنر دشت عبدالحمید کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دشت کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

گولیاں گاڑی کی ونڈ اسکرین کو لگیں تاہم اس میں موجود سیاسی رہنما محفوظ رہے ہیں۔

ترجمان نیشنل پارٹی جان بلیدی کے مطابق گاڑی میں پارٹی کے پی بی 27 دشت کے امیدوار لالا عبدالرشید اور سینیٹر کہدہ اکرم دشتی سوار تھے جو انتخابی مہم کے سلسلے میں دشت کڈان گئے تھے، گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے پارٹی رہنما محفوظ رہے۔

مرکزی صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دشت میں پارٹی رہنماؤں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ واقعہ انتخابات کو سپوتاژ کرنے اور حالات خراب کرنے کی کوشش ہے، حکومت سیاستدانوں اور ورکرز کو تحفظ دینے کیلئے اقدامات کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker