تازہ ترینپاکستان

آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کے کلیدی کردار کی تعریف کی اور علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مستقل خدمات کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی کانگریس کے ایک وفد نے جیک برگمین کی سربراہی میں آرمی چیف سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات خاص طور پر علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا، دونوں فریقوں نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور متفقہ تزویراتی مفادات کی بنیاد پر مسلسل روابط کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

امریکی کانگریس کے وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کے کلیدی کردار کی تعریف کی اور علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مستقل خدمات کا اعتراف کیا۔

پاک افواج کے ترجمان ادارے کے مطابق امریکی وفد نے خاص طور پر سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں وسیع بنیادوں پر دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے مضبوط عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker