پاکستانتازہ ترین

اینٹی کرپشن پنجاب کے اختیارات محدود، سرکاری افسران کی گرفتاری سے قبل اجازت لینا ہوگی

نگران پنجاب حکومت نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود کر دیے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی منظوری کے بعد محکمہ قانون نے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اینٹی کرپشن کو سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے قبل متعلقہ اتھارٹی سے اجازت لینا ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق اعلیٰ سرکاری افسر کے خلاف مقدمات کے لیے 3 رُکنی کمیٹی فیصلہ کرےگی۔

سرکاری ملازمین کی گرفتاریوں کے لیے بھی متعلقہ محکموں کے سربراہوں سے اجازت لی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker