پاکستان
غزہ کیلئے پاکستان کی 100 ٹن امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی

مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے لیے پاکستان کی امدادی کھیپ مصر پہنچ گئی۔
ترجمان پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پاکستان سے خصوصی پرواز 100 ٹن امدادی سامان لے کر مصر پہنچی اور قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں نے امدادی سامان وصول کیا۔
ترجمان نے بتایاکہ غزہ کے لیے امدادی سامان مصرکی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق غزہ کے لیے مجموعی امداد اب تک 1915 ٹن تک پہنچ چکی ہے، پاکستان سے مزید امدادی سامان آئندہ چند روز میں مصر پہنچے گا۔



