انٹرنیشنل

سڈنی بیچ فائرنگ؛ ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بیچ پر فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی جب کہ دونوں حملہ آوروں کی بطور باپ بیٹا تصدیق ہوگئی، آسٹریلوی وزیراعظم نے ملک میں قومی سوگ کا اعلان کردیا۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈائی بیچ پر فائرنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 16 ہوچکی ہے، 2 پولیس اہلکاروں اور حملہ آور سمیت 40 زخمی اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں، نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے بتایا کہ ساحل پر یہودیوں کی تقریب کے دوران فائرنگ کرنے والے دونوں حملہ آور باپ بیٹا تھے جن میں سے ایک مارا گیا اور دوسرا حملہ آور شدید زخمی حالت میں ہے، ہلاک حملہ آور کی شناخت 50 سال کے ساجد اکرم کے نام سے ہوئی ، زخمی حملہ آور کی شناخت 24 سال کے نوید اکرام کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث باپ بیٹا کافی عرصے سے آسٹریلیا میں مقیم تھے تاہم دونوں افراد کے پس منظر سے متعلق مزید تفصیلات فی الحال فراہم نہیں کی جا سکتیں، ہلاک حملہ آور کے پاس 10 سال سے اسلحے کا لائسنس موجود تھا ، وہ ایک گن کلب کا رکن بھی تھا، ہلاک حملہ آور کے قبضے سے 6 ہتھیار بھی برآمد کر لیے گئے ، ان تمام ہتھیاروں کے بیچ فائرنگ واقعے میں استعمال ہونے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، اس کے علاوہ جائے وقوع کے قریب سے دو فعال دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد بھی ملے جنہیں محفوظ کر لیا گیا ، اس دہشتگرد کے حملے کے پیچھے محرکات تلاش کر رہے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ آسٹریلوی حکومت نے واقعے کے پیش نظر آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کر دیا، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا، آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے سڈنی کے ساحل بونڈائی بیچ پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا، مرنے والے بیشتر آسٹریلوی شہری تھے، آئندہ تحفظ کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں گے، ہم آسٹریلیا کے تمام لوگوں کو قومی اتحاد کے ذریعے تحفظ فراہم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker