Khyber Pakhtunkhwa

شمالی وزیرستان میں مدرسے میں دھماکہ، 2 بچے شہید

شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی کے گاؤں عیسوڑی میں مدرسے میں دھماکے سے 2 بچے شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق حادثہ خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد سے بچوں کے کھیلنے کے دوران ہوا۔

سکیورٹی ذرائع کے کہنا ہے کہ خوارج نے سکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں 114 مربع کلومیٹر علاقے میں بارودی مواد اوربارودی سرنگوں کی نشاندہی کی گئی تھی، پاک فوج نے 82 مربع کلومیٹر علاقہ بارودی مواد سے کلیئر کردیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں باقی ماندہ علاقے کی ڈی مائننگ پر تیزی سے کام جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker