پاکستان

مکہ مکرمہ میں 10 پاکستانیوں کو جعلی سونا فروخت کرنے اور 2.8 ملین ریال چوری کرنے پر گرفتار کر لیا گیا

مکہ مکرمہ میں 10 پاکستانیوں کو جعلی سونا فروخت کرنے اور 2.8 ملین ریال چوری کرنے پر گرفتار کر لیا گیا
سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے پاکستانی شہریت کے 10 باشندوں کو مالی فراڈ کے 31 واقعات کے ارتکاب پر گرفتار کیا۔ ملزمان نے جعلی سونا استعمال کرتے ہوئے متاثرین کو غیر قانونی طور پر سونا خریدنے کا جھانسہ دے کر ان متاثرین سے 2.8 ملین ریال سے زائد رقم حاصل کی۔
انہوں نے سونے سے ملتے جلتے دھات کے ٹکڑے حوالے کئے تھے۔ پولیس نے مشتبہ افراد کے قبضے سے سونے کے اصلی نمونے قبضے میں لے لیے ، جنہیں وہ اپنے متاثرین کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے، ساتھ ہی جعلی سونا اور جعلی سونا بنانے کے لئے استعمال ہونے والے اوزار بھی اپنے قبضہ میں لے لیے ہیں۔
پولیس کے بیان کے مطابق ، مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، ان کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ہے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker