ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ بڑے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آج ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 2 ہزار700 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے باعث فی تولہ سونے کی نئی قیمت بڑھ کر4 لاکھ 53 ہزار 562 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 315 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
نئی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار856 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 27 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار312 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کے 60 ارب روپے کے دعوؤں کے برعکس پاکستانی برآمدات میں 13 ارب 79 کروڑ ڈالر کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے 2030 تک ملکی برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے تاہم آئی ایم ایف نے برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کے ہدف کے برعکس پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ 2030 تک پاکستانی برآمدات 46 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق اگلے سال پاکستان کی مجموعی برآمدات 36 ارب 46 کروڑ ڈالر تک جائیں گی، مالی سال 2028 میں برآمدات 40 ارب ڈالر اور 2029 میں تقریبا 43 ارب ڈالر رہیں گی۔عالمی مالیاتی فنڈ نے مجموعی درآمدات میں 2030 تک 18 ارب 70 کروڑ ڈالر اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔



