انٹرنیشنل

وندے ماترم کے الفاظ شرکیہ ہیں، مسلمان صرف ایک اللہ کی عبادت کرتا ہے: صدر جمعیت علمائے ہند

جمعیت علمائے ہند(الف) کے صدر اور دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین مولانا ارشد مدنی نےکہا ہےکہ ہمیں کسی کے وندے ماترم گانے اور پڑھنے پر اعتراض نہیں، مگر مسلمان صرف ایک اللہ کی عبادت کرتا ہے اور اس عبادت میں کسی دوسرے کو شریک نہیں کرسکتا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی کے وندے ماترم پڑھنے اورگانے پر اعتراض نہیں مگر ہم یہ بات ایک بار پھر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ مسلمان ایک اللہ کی عبادت کرتا ہے اور اپنی اس عبادت میں کسی دوسرے کو شریک نہیں کرسکتا۔
انہوں نےکہا کہ وندے ماترم نظم کے الفاظ شرکیہ عقائد وافکار پر مبنی ہیں، بالخصوص اس کے چار اشعار میں واضح طورپر وطن کو ‘ دُرگاما تا’ سے تشبیہ دے کر اس کی عبادت کے لیے الفاظ استعمال کیےگئے ہیں جو کسی بھی مسلمان کے بنیادی عقیدے اور ایمان کے خلاف ہے۔

مولانا ارشد مدنی کا کہنا تھا کہ بھارتی آئین کے تحت کسی بھی شہری کو اس کے مذہبی عقیدے اور جذبات کے خلاف کسی نعرے،گیت یا نظریےکو اپنانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، وطن سے محبت الگ چیز ہے اور اس کی عبادت دوسری چیز ، بھارت کے مسلمانوں کو کسی کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وندے ماترم نظم کا پورا مطلب ہے ‘ماں میں تیری پوجا کرتا ہوں، ماں میں تمہاری عبادت کرتا ہوں’، یہ الفاظ صاف ظاہر کرتے ہیں کہ یہ نظم ہندو دیوی ماتا دُرگا کی تعریف میں لکھی گئی ہے نا کہ مادر وطن کے لیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker