انٹرنیشنلتازہ ترین

ٹرمپ انتظامیہ کی نئی سفری پابندیوں نے فیفا ورلڈکپ شائقین کیلئے مشکلات کھڑی کردیں

ٹرمپ انتظامیہ کی نئی سفری پابندیوں نے فیفا ورلڈکپ شائقین کے لیے بھی مشکلات کھڑی کردیں۔

امریکا کی سفری پابندی کا شکار ممالک میں سے ایران ورلڈ کپ میں کوالیفائی کر چکا ہے جبکہ ہیٹی اور لیبیا دوڑ میں شامل ہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اگر یہ ٹیمیں ورلڈ کپ تک پہنچ گئیں تو انہیں استثنیٰ حاصل ہوگا لیکن شائقین اور دیگر شہریوں کے لیے پابندیاں برقرار رہیں گی۔

یوں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی سفری پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر سے فٹبال شائقین کی ٹورنامنٹس میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا آئندہ 13 ماہ میں فیفا کلب ورلڈکپ اور 2026 میں فیفا ورلڈکپ جیسے بڑے فٹ بال مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ 12 ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی لگا چکے ہیں جن میں افغانستان، ایران، سوڈان، لیبیا، یمن، صومالیہ، ہیٹی، برما اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker