پاکستانتازہ ترین

پاک افغان عمائدین کا جرگہ ، طورخم سرحد پر سیز فائر پر اتفاق

کئی روز سے بند پاک افغان طورخم سرحد کو کھلوانے اور کشیدگی ختم کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے عمائدین کا جرگہ ہوا جس میں 11 مارچ تک سیز فائر پر اتفاق کیا گیا۔ جرگہ ذرائع نے بتایا کہ 11 مارچ تک سرحد کے دونوں جانب تعمیرات پر پابندی ہو گی۔

جرگہ ممبران 11 مارچ کو افغان فورسز کی متنازع تعمیرات کا جائزہ لیں گے اور سرحد سے متصل تعمیرات کا تنازع حل ہونے پر طورخم بارڈر کھولا جائے گا۔

دوسری جانب کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر آج 17 ویں روز بھی بند ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر 3 ملین ڈالر کا نقصان ہوتاہے۔ کسٹم حکام کے مطابق طورخم گزرگاہ سے یومیہ 10ہزارافراد کی آمدورفت ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker