پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل ایک بار پھر تیز، تین گروپس نے دلچسپی ظاہر کردی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل ایک بار پھر تیز ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف حبیب گروپ، ٹبا گروپ کے وائی بی ہولڈنگ، ایک اور گروپ نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے خریداری کے لیے تینوں گروپوں کی اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

تینوں گروپوں نے اپنی شرائط پر پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، گروپس نے شرط عائد کی ہے کہ ایف بی آر، پی ایس او، ایوی ایشن کے اربوں کے واجبات حکومت اپنے ذمے لے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری جولائی تک کرنے کا ہدف دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker