پاکستان

میانوالی میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک

میانوالی: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کا میانوالی میں آپریشن کے دوران 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق میانوالی میں مزید دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے مقامی شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

پولیس اور سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے خوارج دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابی پر میانوالی پولیس کو شاباش دی۔ اور کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker