پاکستانتازہ ترین

کیا کی فورتھ جنریشن گاڑی ’سورینٹو‘ کی ملک بھر میں بکنگ کا باقاعدہ

کِیا لکی موٹرز کارپوریٹڈ نے چوتھی جنریشن کی نئی ’کِیا سورینٹو‘ کی ملک بھر میں بکنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

کیا لکی موٹرز نے ملک بھر میں اپنی نئی فورتھ جنریشن ’’کیا سورینٹو‘‘ کی بکنگ شروع کردی، جس میں 3 قسم کے ڈرائیو ٹرین کے اختیارات اور محدود مدت کی پیشکش کے تحت نئی فنانسنگ پلانز فراہم کیے گئے ہیں۔

کیا سورینٹو 3 ورینٹس میں دستیاب ہیں، جس میں فرنٹ وہیل ڈرائیو (ایف ڈبلیو ڈی وی 6، 3.5 ایل)، ٹربو ہائبرڈ (ایف ڈبلیو ڈی 1.6 ایل) اور ٹربو ہائبرڈ آل۔وہیل ڈرائیو (اے ڈبلیو ڈی 1.6 ایل) شامل ہیں۔

صارفین 69 لاکھ 99 ہزار 500 روپے کی رقم جمع کرانے کے ساتھ نئی سورینٹو بک کروا سکتے ہیں، جس کے بعد 12 ماہانہ اقساط کے ذریعے آٹو فنانسنگ کے تحت ادائیگی کی جاسکتی ہے۔

ویرینٹس کی فیکٹری سے باہر کی قیمتیں درج ذیل ہیں، فرنٹ وہیل ڈرائیو وی 6 ایک کروڑ 34 لاکھ 99 ہزار روپے، فرنٹ وہیل ڈرائیو برائے ہائبرڈ ایک کروڑ 46 لاکھ 99 ہزار روپے اور آل وہیل ڈرائیو بائے ہائبرڈ کی کل قیمت ایک کروڑ 59 لاکھ 99 ہزار روپے۔

کیا سورینٹو کی بکنگ کا آغاز 11 مئی 2025 کو دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگا، ویرینٹ کی دستیابی اور اہلیت کیلئے خریدار اپنے قریبی کِیا ڈیلرشپ کا دورہ کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker