پاکستان

راولپنڈی: دو بہنوں اور بھائی پر مشتمل بلیک میلرز کا گینگ گرفتار

راولپنڈی میں 2 بہنوں اور ایک بھائی پر مشتمل بلیک میلرز گینگ گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے برآمد ڈیوائسز کی فارنزک جانچ سے قابل اعتراض ویڈیوز، تصاویر اور چیٹس برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان این سی سی آئی اے راولپنڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں تسمیہ فاروق، صائمہ نورین اور محمد عامر شامل ہیں، بلیک میلر بہنیں لڑکیوں سے دوستی کے بعد ان کا اپنے بھائی سے تعارف کرواتی تھیں، قربت بڑھنے پر ملزمان خفیہ طور پر لڑکیوں کی غیراخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بنالیتے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دے کر متاثرہ افراد سے رقم بٹورتے تھے

ایک متاثرہ خاتون کی این سی سی آئی اے میں درخواست پر مقدمہ درج کرکے بلیک میلر بہنوں اور بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker