‘اس کی توقع نہیں تھی ‘، وزیراعظم کی جانب سے تعریفیں سن کر ٹرمپ کا دل باغ باغ ہوگیا

شرم الشیخ: وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا علم بردار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر نے جنوبی ایشیا میں امن قائم کرکے لاکھوں زندگیاں بچائیں۔
مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر ثالث ممالک مصر، ترکیے قطر اور امریکا نے دستخط کردیے۔
غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہوئے۔
بعد ازاں وزیر اعظم نے شرم الشیخ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ اہم دن ہے، انتھک محنت کے بعد غزہ میں امن کیلئے کامیاب ہوئے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج غزہ کے لیے اہم اور تاریخی دن ہے ، پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا، وہ سب سے زیادہ امن نوبیل انعام کے مستحق ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ امن کے علم بردار ہیں، انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن قائم کرکے لاکھوں جانیں بچائیں۔



