پاکستانتازہ ترین

پاکستانی کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمین کے مدار میں پہنچ گیا

اسلام آباد: پاکستان کا جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمین کے مدار میں پہنچ گیا۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق ملٹی مشن کمیونکیشن سیٹلائٹ ایم ایم ون 5 جون کو زمین کے مدار میں پہنچا، سیٹلائٹ ایم ایم ون 30 مئی کو سپارکو کی جانب سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون زمین سے 38 ہزار 786 کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے مدار میں 38.2 ڈگری مشرق پر موجود ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق 5 ٹن وزنی پاک سیٹ ایم ایم ون مواصلات کے جدید ترین آلات سے لیس ہے، سیٹلائٹ سے ملک کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت مل سکے گی۔

ترجمان کے مطابق مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کے سولر پینل استعمال ہونا شروع ہوگئے ہیں، مدار میں سیٹلائٹ کی صحت جانچنےکے لیے مختلف ٹسیٹ کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker