تازہ ترینپاکستان

موٹروے پر آندھی، گہرے بادل اور تیز ہوائیں، احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت

موٹروے کے مختلف حصوں میں شدید آندھی، گہرے بادل اور تیز ہواؤں کے باعث حدِ نگاہ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2 پر لاہورسے کالا شاہ کاکو، پنڈی بھٹیاں سے شیخوپورہ اورکوٹ مومن سے سیال موڑتک تیزآندھی اورہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ایم 3 پرلاہورسے جڑانوالہ تک طوفانی ہوائیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تیزآندھی کے دوران ڈرائیونگ میں خصوصی احتیاط برتی جائے، گاڑیوں کی رفتار کم رکھی جائے اوراگلی گاڑی سے معمول سے زیادہ فاصلہ رکھا جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

سنٹرل ریجن میں محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی مہم بھی جاری ہے، جس کا مقصد موسمی حالات میں محتاط ڈرائیونگ کی ترغیب دینا ہے، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر فوری رابطہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker