بلوچستان

شاہد حمید رند کی بطور معاون وزیراعلی بلوچستان برائے اطلاعات تعیناتی کوبلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

عبدالصادق خلجی ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست سماعت کیلئے منظور

بلوچستان ہائیکورٹ نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد وزیراعلی سرفرازبگٹی، چیف سیکرٹری اور شاہد حمید رند کو نوٹسز جاری کردئیے

بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس محمد نجم الدین مینگل نے آئینی درخواست پر سماعت کی

شاہد رند کا بطور وزیراعلی کے سیاسی و میڈیا آفیئرز تعیناتی خلاف قانون و آئین ہے، درخواست گزار کا عدالت میں موقف

کوئٹہ، قانون وزیراعلی بلوچستان کو اس طرح کی تقرری کرنے کی اجازت نہیں دیتا، درخواست گزار ایڈووکیٹ عبدالصادق خلجی

کوئٹہ، سپریم کورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ اس قسم کی تعیناتی کے خلاف پہلے بھی فیصلہ دے چکے ہیں، درخواست گزار کا درخواست میں موقف

عدالت نے دلائل سننے کے بعد، وزیراعلی، چیف سیکرٹری اور شاہد رند نوٹسز جاری کردئیے

کوئٹہ، ایڈووکیٹ عبدالصادق خلجی ترجمان اور کوآرڈینیٹرز کی تعیناتیوں کو پہلے بھی بار چیلنج کرچکے ہیں جس پر بلوچستان ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے ان کی درخواستیں منظور کرکے تمام تعیناتیوں کو منسوخ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker