پاکستان

سوشل میڈیا صارفین کی عمر کی حد کا بل سینیٹ میں پیش

اسلام آباد: سینیٹ میں سوشل میڈیا صارفین کی عمر کی حد کا بِل پیش کردیا گیا۔

بِل کے مطابق سوشل میڈیا صارف کی عمر کم از کم 16 سال ہوگی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کم عمر صارف کو اکاؤنٹ بنانے سے روکے گا۔

بِل میں تجویز دی گئی ہے کہ اگرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کم  عمر بچے کو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دے تو  اسے 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

بِل کے مطابق کم عمربچے کو اکاؤنٹ بنانے میں سہولت دینے والے کوبھی 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

بِل میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کوبلاک کرے گا اور ایسے اقدامات کرے گا کہ کم عمر بچے اکاؤنٹ نہ بناسکیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker