پاکستانتازہ ترین

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ آج پاکستان کو آخری قسط کی منظوری دیگا

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج شام ہو گا۔

اس اجلاس میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ایگریمنٹ معاہدے کی ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط پاکستان کو دی جائے گی جب کہ آئندہ ماہ کے وسط میں آئی ایم ایف کا مشن پاکستان کے ساتھ 7 سے 9 ارب ڈالر کے نئے امدادی پروگرام کیلئے مذاکرات کا آغاز کریگا۔

آئی ایم ایف کے قریبی ذرائع کے مطابق 3 سالہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تمام اہداف حکومت پاکستان نے حاصل کرلیے ہیں اس لیے آج 29 اپریل کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ آخری قسط کی منظوری دیگا جو ہفتہ رواں میں اسٹیٹ بینک کو مل جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker