پاکستان

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ریکوڈک منصوبے کیلئے41 کروڑڈالر کا پیکج منظور کرلیا

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے ریکوڈک منصوبے کے لیے 41 کروڑڈالر کا پیکج منظور کرلیا۔

جیو نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پیکج میں بیررک گولڈکے لیے 30 کروڑ ڈالرکاقرض ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی کے پیکج کے بقایا11 کروڑڈالرحکومت پاکستان کے لیے فنانسنگ گارنٹی ہے۔

 

واضح رہےکہ  کینیڈا کی بیرک گولڈ کمپنی نے رواں سال اپریل میں  پاکستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر نکالنے کے ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کی حامی بھر ی تھی۔

امریکی میڈیا نے بتانا تھا کہ بیرک گولڈ کا ریکوڈک منصوبے میں 50 فیصد حصہ ہوگا جب کہ باقی 50 فیصد حصہ حکومت پاکستان اور بلوچستان حکومت کے پاس ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ  بیرک گولڈ کمپنی کے مطابق منصوبے کے پہلے حصے پر رواں برس سے کام شروع ہو جائے گا اور سال 2028 میں ریکوڈک منصوبے کی پہلی پروڈکشن متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker