پاکستان

خیرپور: سڑک کنارے سوئے مزدوروں کو ٹریلر نے کچل دیا، 4 افراد جاں بحق

خیرپور: قومی شاہراہ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور میں  مزدور کھجور کے باغ میں مزدوری کیلئے آئے تھے جو  قومی شاہراہ کےکنارے سورہے تھے جس دوران  تیز رفتار ٹریلر ان پر چڑھ گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں  4 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ ٹریلر کو ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا اور ٹریلر کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker