پاکستان

موٹرویز پر ریسکیو کے لیے ایمبولنس سروس کا آغاز کر رہے ہیں، مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روڈ ایکسیڈنٹ متاثرین کی یاد میں عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان سب کے لیے دعائے مغفرت جو سڑک حادثات کی وجہ سے جدا ہو گئے۔
اٴْنہوں نے کہا کہ پنجاب میں روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حادثات سے بچاؤ کے لیے 600 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت جاری ہے، پہلی مرتبہ موٹر ویز پر ریسکیو کے لیے ایمبولنس سروس کا آغاز کر رہے ہیں۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر روڈ سیفٹی کے لیے ذمے داری نبھانی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker