پاکستانتازہ ترین

پنڈی میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ، ملزم گرفتار

راولپنڈی میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب مبینہ فائرنگ کی گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ احتساب عدالت کے جج اڈیالا جیل سے عمران خان کے کیس کی سماعت سے واپس آ رہے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ تھانہ ائیر پورٹ کی حدود ہوئی، ہارلے اسٹریٹ کے رہائشی شایان علی نے پی اے ایف چوک میں مبینہ طور پر فائرنگ کی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ٹریفک جام ہوگیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کے نیب کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker