پاکستان

گجرات: کرکٹ میچ میں اوور نہ دینے پر فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق

گجرات میں کرکٹ میچ کے اوور نہ دینے پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق اور ماموں زخمی ہو گئے۔ 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ مہسم کے علاقے میں ایک ہفتے قبل  پیش آیا تھا جہاں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ دینے کے تنازع پر فائرنگ کی گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اوور نہ دینے پر کپتان، اس کے بھائی اور ماموں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ٹیم کا کپتان گراؤنڈ میں ہی جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ دوسرا نوجون زخمی ہوا تھا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تاہم اب اطلاع ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا نوجوان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کپتان کا بھائی اور ماموں ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker