پاکستانتازہ ترین

پی ایس ایل: قلندرز کا جادو آج بھی نہ چل سکا، دفاعی چیمپئن کو مسلسل چھٹی شکست

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 60 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔

ملتان سلطانز کے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 17 اوور میں 154 رنز پرآؤٹ ہوگئی۔اسامہ میر نے 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے قلندرز کے خلاف ٹاس جیتا او رپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کی اننگز

ملتان سلطانز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 214 رنز اسکور کیے، عثمان خان نے 55 گیندوں پر 96 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد 18 گیندوں پر 40 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ کپتان رضوان صفر پر آؤٹ ہوئے، ریزا ہینڈرکس نے بھی 40رنز بنائے، طیب طاہر نے 21 رنز اسکور کیے جبکہ خوشدل شاہ 3 ر نز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker