پاکستانSind

سندھ میں سیلاب سے کسی بیراج کو کوئی خطرہ نہیں: میئر سکھر

سکھر: سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نےکہا ہےکہ سندھ میں سیلاب سے کسی بیراج کو کوئی خطرہ نہیں۔

میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے  پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ سندھ میں4 ستمبر کو بڑا سیلابی ریلا داخل ہوگا، اس دوران   سندھ میں ہائی فلڈ ہوگا لیکن ہم نے سپر فلڈ کی تیاری کررکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے پیش نظر 36 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے جب کہ سیلاب سے 16 ہزار سے دیہات اور 16 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔

ارسلان شیخ  کا کہنا تھا کہ گڈو بیراج کی گنجائش ساڑھے 12 لاکھ اور سکھر بیراج کی ساڑھے 9 لاکھ کیوسک ہے ، سیلاب سے کسی بیراج کو کوئی خطرہ نہیں جب کہ حفاظتی بندوں کو پکا کردیا ہے، صوبے میں ممکنہ سپر فلڈ کے حوالے سے انتظامات مکمل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker