Sindپاکستان

لیاری واقعہ: گورنر سندھ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80 گز کا پلاٹ دینے کا اعلان

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے لیاری میں  عمارت گرنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو  80 گز کا پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ   عمارت گرنے کےواقعے پروزیراعلیٰ کا کمیٹی بنانا خوش آئندہے، ڈی جی ایس بی سی اے کو برطرف کیا گیا ہے لیکن چہرے بدلنے سے نظام ٹھیک نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 80 گز کا پلاٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں، لیاری کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا، ان کیلئے ایوان میں آوازاٹھاؤں  گا، جوخاندان بے گھر ہوئے ہیں انہیں راشن فراہم کریں گے۔

کامران ٹیسوری نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت 6 مہینے کاکرایہ اور اسی علاقے میں متاثرین کو گھر لےکردے۔

واضح رہےکہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ ہفتے ایک 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہوئی جس میں 6 خاندان رہائش پذیر تھے جب کہ حادثے میں اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker