پاکستان

راوی کی طرح ملیر ندی نے بھی اپنی زمین واگزار کی، شاہراہ بھٹو کو بہالےگئی: ایم کیو ایم

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش سے ہونے والے نقصانات پر پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دریائے راوی کی طرح ملیر ندی نےبھی اپنی زمین واگزار کی اور شاہراہ بھٹو کو اپنے ساتھ بہالے گئی۔

ایم کیو ایم پاکستان نے شاہراہ بھٹو اور نیو حب کینال منصوبہ بہہ جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوان حکومت کے بوگس پروجیکٹس پہلی بارش کا لوڈ برداشت نہ کر سکے، بھٹو کا نام کرپشن زدہ اور ناقص منصوبوں پر استعمال کرنا پیپلزپارٹی کا اصل ہنر ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو کو بنانے میں عالمی اداروں کی انوائرمینٹل اسسمنٹ کو یکسر نظر انداز کیا، دریائے راوی کی طرح ملیر ندی نے بھی اپنی زمین واگزار کی، اور شاہراہ بھٹو کو اپنے ساتھ بہا لےگئی۔

ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ 12 ارب روپے کی لاگت سے بننے والی نیو حب کینال 12 ہفتے بھی قائم نہیں رہ سکی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی بارش سے شاہراہ بھٹو کا کچھ حصہ پانی میں بہہ جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker