پاکستان

جرمن حکومت کا پاکستان میں موجود 535 افغان شہریوں کو جرمنی منتقل کرنےکا فیصلہ

خبرایجنسی کے مطابق سابقہ جرمن حکومت نے افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغان شہریوں کی جرمنی میں پناہ کے لیے اسکیم متعارف کروائی تھی۔

اسکیم میں ان افغان شہریوں کو شامل کیا گیا تھا جو کہ جرمن فوج کے ساتھ کام کرچکے تھے یا انہیں طالبان حکومت سے خطرہ تھا، تاہم نئے جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے پاکستان میں موجود 650 افغان شہریوں کے لیے اس اسکیم کو منجمد کردیا تھا۔

خبرایجنسی کے مطابق پاکستان نے ان افغان شہریوں کو ان کے کیسز کے حل کے لیے اس سال کے آخر تک کی ڈیڈلائن دی ہے۔

جرمن وزیر داخلہ نےکہا ہےکہ جرمنی ان کیسز کی کارروائی جہاں تک ممکن ہو دسمبر میں مکمل کرنا چاہتا ہے، اس بارے میں پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، ہو سکتا ہےکہ کچھ ایسے معاملات ہوں جن پر نئے سال میں کام کرنا پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker