صحت
ملک کے 4 علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں سب سے خطرناک پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی: پاکستان بھر سے جولائی میں لیےگئے مزید 10 ماحولیاتی نمونوں کے نتائج جاری کردیے گئے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
لیبارٹری رپورٹ کے مطابق نمونوں میں پولیو وائرس ٹائپ ون پایا گیا ہے جو پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم ہے۔
اس کے علاوہ این ای او سی نے بتایا کے ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم یکم سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی جس دوران 5 سال سےکم عمر کے 2کروڑ 80لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، یہ مہم چاروں صوبوں اور تمام ریجنز کے 99 اضلاع میں منعقد کی جائے گی۔
این ای او سی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں۔



